ملتان(نمائندہ جنگ) پنجاب فود اتھارٹی نےبچے کی پیدائش سے ہی فارمولا دودھ کی ترغیب دینے اور ماؤں کا دودھ چھڑوا کر ان کونشوونما کو متاثرکرنے والے فارمولا ملک پر لگانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی اب بچوں کے فارمولا ملک کے اجزاء اور سٹینڈرڈ کو درست کرے گی،یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی میں فارمولا ملک ایسوسی ایشن سے ملاقات میں کیا گیا ، ملاقات میں ہسپتالوں میں فارمولا ملک کی مارکیٹنگ اور فری سیمپل پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فارمولا ملک کے اجزاء اور مارکیٹنگ کی سائینٹفک پینل سے منظوری لازمی قرار دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔