• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پرویز مشرف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے عدلیہ مخالف بیان  پر ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے   ہائیکورٹ بار کے سابق سیکریٹری رانا اسد اللہ خان  کی اپیل کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ۔  جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔سنگل بنچ   کےدرخواست کو   ناقابل سماعت قرار    دینے کے خلاف اپیل میں  نشاندہی کی گئی کہ سابق صدر جنرل پرویز  مشرف  کا عدلیہ مخالف بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے وزارت قانون معاملے کی انکوائری کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے اور  وزارت داخلہ سابق فوجی صدر کی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے  پیشی کو یقینی بنائے. اپیل میں  آل پاکستان مسلم لیگ پر پابندی لگا نے کی بھی استدعا کی گئی  ہے۔

تازہ ترین