ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں منیر احمد بودلہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جمہوری، انقلابی اور منظم جماعت ہے جس میں نچلی سطح سے لے کر مرکزی امیر جماعت تک کا انتخاب ووٹ کے ذریعے ہوتا ہے ، جے آئی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کرواکر جماعت اسلامی نے ایک اور نظیر قائم کی ہے ،ملک سے کرپشن کے خاتمے اور اسلامی انقلاب کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ،ا ن خیا لات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کے عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ،شیخ جمشید حیات نے کہا کہ بر ما میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر پورا عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہو اہے، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے رضا کار بنگلہ دیش میں برما کے مظلوم مسلمانوں کے کیمپوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، چودھری ابوسفیان سنگھیڑا نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جے آئی یوتھ ملتان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عمران گورائیہ نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کا ہراول دستہ ہے اسلامی انقلاب کی منزل قریب ہے۔