• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر شہید ہسپتال کے مسائل فوری حل کئے جائیں، ایچ ڈی پی

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں کھیل اور صحت کے شعبوں کی جانب عدم توجہی پر صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی اور خلوص نیت کے فقدان کی وجہ سے صوبے کے تمام محکمے اور زندگی کے تمام شعبے تنزلی کا شکار ہیں ، حکومتی دعوے اپنی جگہ انکی کارکردگی ظاہر ہورہی ہے جو شعبوں کی بربادی کی داستان سنا رہے ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ بینظیر شہید ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں کا علاج ہورہاہے ،اس وقت ہسپتال مختلف مسائل کی آما جگاہ بنا ہوا ہے،پارٹی اور علاقہ عوام نے بارہا مسائل کے بارے میں محکمہ صحت کے حکام کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری پوری کی ہے مگر لگتاہے کہ سازش کے تحت ہسپتال کو ناکامی سے دوچار کیا جا ریا ہے۔اسی طرح گلستان ٹاوٴن میں قیوم چنگیزی فٹبال اسٹیڈیم محکمہ اسپورٹس کی عدم توجہی کا شکارہے،بیان میں محکمہ صحت سے بینظیر شہید ہسپتال کی حالت زار کو فوری طور پر بہتر بنانے اور مسائل فوری حل اور محکمہ اسپورٹس سے اسٹیڈیم میں ترقیاتی و گراسی کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین