• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل سواری کی آڑ میں گرفتار اکرم کاکڑ اور ثناء اللہ کو رہا کیا جائے،نیشنل یوتھ آرگنائزیشن

کوئٹہ(پ ر)نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور لاء اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ارباب انعام کاسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون کی آڑ میں شریف شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ قابل مذمت ہے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی نائب صدر محمد اکرم کاکڑ اور ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ کاکڑ پر پولیس کا تشدد اور انہیں تھانے میں بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری کی آڑ میں معصوم شہریوں کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے اور ان نوجوانوں پر تشدد کے باوجود انہیں تھانے میں بند کیا گیا لہٰذا حکومت اور محکمہ پولیس کے حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اکرم کاکڑ اور ثناء اللہ کاکڑ کو فوری رہا کیا جائے۔
تازہ ترین