کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نائن اے سائیڈ نشان حیدر ہاکی ٹور نامنٹ کی 11ٹیموں کے لئے121 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں 11غیرملکی گول کیپرز بھی شامل ہیں ان کا تعلق ارجنٹائن اور آسٹریلیا سے ہے ٹورنامنٹ4سے11اکتوبر تک ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔