• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ پر گھوٹکی، غوث پور پل کی نئی الائنمنٹ کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر گھوٹکی، غوث پور پل کی نئی الائنمنٹ کی منظوری دے دی ، اس سے2.7کلومیٹر مسافت کم ہو گی اور منصوبے کی لاگت میں 916ملین روپے کی بچت بھی ہوگی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ منظوری مراد علی شاہ نے وزیر اعلی ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا میر ہزار خان بجارانی، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، وزیراعلٰی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ورکس اعجاز میمن، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے سینئر افسران اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی ۔

منسٹر پی این ڈی نے کہا کہ دریائے سندھ پر پل کی اصل الائنمنٹ گھوٹکی اور کندھ کوٹ کے درمیان تھی۔بڈ جاری کی گئی جس کے تحت قومی اور بین الاقوامی 20بڈرز نے نیلامی میں حصہ لیا۔اس عرصے کے دوران وزیراعلٰی سندھ سید مرادعلی شاہ نے گھوٹکی تا کندھ کوٹ اپروچ سڑک کو تبدیل کرتے ہوئے گھوٹکی تا غوثپور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ کے اس فیصلے کی بنیاد پر کام کی ایڈوائزری کنسورشیم اسکوپ پر دوبارہ نظر ثانی کی گئی اور تعمیری لاگت اور مالی امور اور دیگر ٹرانزیکشن اسٹرکچر وغیرہ کو بھی اپ ڈیٹ کیاگیا۔

تازہ ترین