اسلام آباد(ا یجنسیاں ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی اسحق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اس سے زیادہ کیا بے عزتی ہوگی کہ وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، سب سے گہرے پانی میں اسحاق ڈار ہیں، استعفیٰ دیں ، حدیبیہ کیس کا سات،آٹھ دن میں فیصلہ آنا ہے، سب سے گہرے پانی میں اسحاق ڈار ہیں۔وزیر خزانہ پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں شیخ رشید نے کہا کہ بعض لوگوں کوعزت نہیں دولت عزیز ہوتی ہے، ان لوگوں نے ملک میں جمہوریت کا ستیاناس کردیا ہے۔