اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔ آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے راہنمائوں سے رابطے شروع کر دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کے لئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔آصف علی زرداری نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں ۔