• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو بننا چاہیے ، عمران خان

Shah Mahmood Qureshi Should Be Opposition Leader Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی کو بننا چاہیے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا مزید کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈرکے لیے ابھی صرف ایم کیوایم سے بات ہوئی ہے،ایم کیوایم نے خود کو بانی سے دور کیا، جس سے فرق پڑا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو وزیرخارجہ نہیں بنانا چاہیے تھا،انہیں امریکا میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس ایک دفعہ کہیں پیدا ہو جائے تو آپ نقصان کو کنٹرول نہیں کر پاتے، سردیاں آئیں گی تب ہی ڈینگی ختم ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو لمبی لیڈ سے ہرائے گی،آئی بی ملک کی خدمت کے بجائے شریف خاندان کی خدمت کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ این اے 4میں اچھا ہوا کہ جے یو آئی بھی ن لیگ سے مل گئی، اب دونوں کو اکٹھے ہرائیں گے،الیکشن شفاف ہوتے نظر نہ آئے تو احتجاج الیکشن سے پہلے کریں گے۔

تازہ ترین