• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا میں مضر صحت مربے بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل

Punjab Food Authority Sealed 3 Factories In Gujranwala

لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات والے خراب مربہ کھانے سے بچ گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران مضر صحت مربہ جات بنانے والی تین فیکٹریاں سیل کردیں، 15ہزار کلو تیار مربہ اور 18 ہزار کلو خام مال تلف کر دیا گیا۔

فیکٹریوں میں مربہ جات کی تیاری میں ٹیکسٹائل کا رنگ اور دیگر مضر صحت اجزا کی ملاوٹ کی جارہی تھی، فیکٹریوں کے پروڈکشن ہاؤس میں گندگی کے ڈھیر اور جالے بھی لگے ہوئے تھے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سینسرہ گورائیہ، گلہ وکیل والا اور برتنوں والے گلے میں کارروائیاں کرتے ہوئے مربہ جات اور دیگر فوڈ پراڈکٹس تیار کرنے والی تین فیکٹریوں کو سیل کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر آپریشن نارتھ بلاول ابڑو کے مطابق فیکٹریوں میں مربہ جات کی تیاری میں ٹیکسٹائل رنگ اور دیگر مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کی جارہی تھی جبکہ فیکٹریوں کے پروڈکشن ہاؤس میں گندگی کے ڈھیر اور جالے لگے ہوئے بھی پائے گئے۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 15 ہزار کلو تیار مربہ اور 18 ہزار کلو خام مال قبضہ میں لے کر تلف کر دیا فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین