اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے، پراجیکٹ کے پاور ہائوس اور سوئچ یارڈ میں نصب الیکٹرو مکینیکل آلات کی ڈرائی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پرکیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر نیلم جہلم پراجیکٹ بریگیڈیر (ریٹائرڈ) محمد زرین اور سینیئر آفیسرز پراجیکٹ کے علاوہ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندے بھی اس دوران موجود تھے، چیئرمین واپڈا نے کہا یہ بات باعث اطمینان ہے کہ منصوبہ کے تمام اہداف مقررہ وقت پر حاصل کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں پراجیکٹ انتظامیہ، کنسلٹنٹس او ر کنٹریکٹرزکی غیر معمولی لگن اور پیشہ وارانہ مہارت قابل ستائش ہے، پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداو ار اگلے سال فروری میں شروع ہوجائیگی، بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ منصوبے پر 95.4فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔