کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مبشر مختار ڈھاکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں جج کے فرائض انجام دینگے ان کی تقرری پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سفارش پر ایشین ہاکی فیڈریشن نے کی ہے ۔مبشر مختار اس سے قبل ایشین گیمز اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھی جج کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔