ڈھاکہ (جنگ نیوز)مینز ہاکی ایشیا کپ 12 سے 22اکتوبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، ملائیشیا، عمان، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والے 2018ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔