کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فوجی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ’’نشان حیدر نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ‘‘ کا انعقاد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قابل ستائش اقدام ہے ٹورنامنٹ کے کراچی میں انعقاد سے قومی کھیل کو نہ صرف فروغ حاصل ہوگا بلکہ قومی کھیل کے میدانوں پر چھائے سیاہ بادل بھی چھٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کراچی سمیت ملک بھر میں قومی کھیل کے فروغ اور ملک میں بین الاقوامی مقابلوں کے لئے بھرپورکوششیں کر رہی ہے۔ کرکٹ کی ورلڈ الیون کی آمد کے بعد دیگرکھیلوں کے عالمی مقابلوں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔فیڈریشن کی کاوشوں سے پاکستان میں اب ہاکی کے بین الاقوامی مقابلوں کی فضانہ صرف سازگار ہوئی ہے۔ورلڈ الیون کی آمد سے ملک میں عالمی ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی۔