ملتان (نمائندہ جنگ) ملتان میٹرو بس سروس 8 ماہ بعد پہلی بار بند ہو گئی ۔ تما م گاڑیاں کو کوریڈور سے نکال کر ڈپو میں کھڑا کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز ملتان میٹرو بس سروس اپنے افتتاح کے بعد پہلی بار بند کر دی گئی ہے ، کوریڈور میں داخل ہونے والے راستوں کو بھی بندکر دیا گیا ۔ راستوں اور میٹرو سٹیشنز پر سکیورٹی گارڈز بدستور تعینات رہیں گے ۔ علاوہ ازیں تمام میٹرو بسوں کو کوریڈور سے نکال کر بس ڈپو میں کھڑا کر دیا گیا ہے جہاں ان کی سروس اور مرمت کا کام کیا جا رہا ہے ۔