• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی کمپنی نے ٹیبل ٹینس کھیلنے والا روبوٹ تیار کرلیا

دنیا بھر میں ہر سال منفرد صلاحیتوں کے حامل کئی روبوٹس منظرِ عام پر آتے ہیں تاہم جاپانی کمپنی نے ایسا روبوٹ تخلیق کیا ہے جو انسانوں کی طرح ماہرانہ انداز میں ٹیبل ٹینس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹوکیوٹیک شو میں پیش کیا جانیوالا یہ روبوٹ اتنا ایڈوانس ہے کہ ایک بھی ہِٹ مِس نہیں ہونے دیتا اور مدِ مقابل کھلاڑی کو شکست دینے کی قابلیت رکھتا ہے۔

کئی فٹ اونچا یہ روبوٹ اپنے ٹریکنگ سسٹم، کیمرے،انٹیلی جینس پروسیسنگ یونٹ اور موشن سینسرز کی مدد سے ناصرف ٹیبل ٹینس کی گیند کی حرکات اور زاویے پہچان سکتا ہے بلکہ بیحد آسانی سے اسے اپنے حریف کی سائیڈ پر واپس بھی پھینک سکتا ہے۔

تازہ ترین