• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :ہاکی ایونٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑی پہنچ گئے

کرکٹ، فٹ بال اور ریسلنگ کے بعد اب پاکستان کے ہاکی گراؤنڈ بھی غیر ملکیوں کی میزبانی کریں گے۔

نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں ارجنٹائن کے 4 گول کیپرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی، اولمپیئن افتخار سید اور کرنل سیف الرحمان نے ائیرپورٹ پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

پاکستان کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مارکوس گونزالو مارٹن، موریرو ویریا، جان اگناشیوڈیاز اور ایمیلانو بوسو شامل ہیں جبکہ ایونٹ میں شرکت کے لیے آسٹریلوی کھلاڑی بھی کراچی پہنچیں گے۔

آسٹریلیا سے آنے والوں میں ٹوبی فرگوزن، جوشا بلائز میکلر، ڈیوڈ آرتھر، زیک ایڈورڈ واکر ، بریکلے جان ، میتھیو گریم، نکولس جیمز شامل ہوں گے۔

ارجینٹینا کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ دورہ خوشگوار رہے گا،ہم اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو بہتر تفریح فراہم کرنے کے خواہاں ہیں، پاکستانی بہت پرخلوص اور محبت کرنے والے ہیں۔

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کل سے شروع ہونے والے نشانِ حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

تازہ ترین