مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا تو خیال تھا کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری جان چھوٹ جائے گی مگر اب الیکشن بل میں ترمیم کے بعد عمران خان 5سال کیلئے نااہل ہوں گے جس کے بعد شیخ رشید بیوہ ہونے والے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوئی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے۔
وفاقی وزیر دانیال عزیز کہتے ہیں کہ کسی نے 3 سال سے اشتہاری ملزم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے رینجرز بلانے کا کیوں نہیں لکھا۔