راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈی ڈبلیو پی)نے راولپنڈی ڈویژن میں مزید 9بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی جن پر لاگت کا تخمینہ ایک ہزار ملین روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ڈی ڈی ڈبلیو پی50ملین روپے سےلے کر 200ملین روپے تک کی لاگت والے منصوبوں کی منظوری دینے کی مجازہوتی ہے۔منگل کو اجلاس قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت ہوا۔جس میں راولپنڈی اور کلرسیداں سمیت دیہی علاقوں میں چھ سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔جبکہ تلہ گنگ چکوال میں کالج ،دینہ اور پنڈدادنخان میں تحصیل کمپلیکس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔