• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت نے ضلع راولپنڈی کے 68سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی ہےجس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن پنجاب سکول آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کر دیا ہے ۔اس کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے جن میں ضرورت کیلئے عمارتیں اور گرائونڈ موجود ہیں ، پرائمری کو ایلیمنٹری اور ایلیمنٹری کو ہائی سکول اور ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری سکولز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان سکولوں میں گرلز اور بوائز دونوں قسم کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
تازہ ترین