• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی شر ح کسی بھی ایشیائی آبادی کی نسبت زیادہ ہے، ایاز صادق

اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی ا سمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر سال ہزاروں قیمتی انسانی جانیں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کا کینسر وہ واحد سر طان کا مرض ہے جس کی اگر بر وقت تشخیص ہو جائے تو بچائو کے امکانات90فیصد تک ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چھاتی کے کینسرکی بروقت تشخص اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنک ربن کی آگاہی مہم جو اکتوبر کے مہینے میں منائی جاتی ہے کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔سپیکر نے کہا کہ پنک ربن چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی کی بین الاقوامی علامت ہے۔اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت کو پنک ربن کی حمایت میں گلابی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے یہ برقی قمقیں چھاتی کے سر طان کی اس آگاہی مہم کا حصہ ہیں جو 1 3اکتوبر تک جاری رہے گی، پارلیمنٹ ہائوس میں یہ برقی قمقمے تین دن تک روشن رہیں گے اوران تین دنوں میں سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اراکین پارلیمنٹ اس مہلک بیماری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گےسر دار ایازصادق نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی شر ح کسی بھی ایشیائی آبادی کی نسبت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ خواتین میں سب سے زیاد ہ پائی جانے والی بیماری ہے ۔ خواتین میں اس کی شر ح38.5فیصد میں ہے اور ہر سال اس بیماری میں 90000خواتین مبتلا ہوتی ہیں اور تقریبا40000 خواتین اس مہلک مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ۔
تازہ ترین