• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین دوستی کےمضبوط رشتوں میں بندھے ہیں،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستانی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام  دوستی کے مضبوط رشتوں  میں  بندھے ہوئے ہیں،بعض عالمی قوتیں چین کے بارے میں انتہائی منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں، چین نے نہ صرف خود حیرت انگیز ترقی کی ہے بلکہ وہ  تمام ترقی پذیر ملکوں تک اس ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔

کشمیری عوام چین سے موثر کردار کی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چینی سفیر سن وی ڈونگ سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر الوداعی ملاقات کی ۔سراج الحق نے پاک چین تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی خواہش رکھنے والی قوتوں کے تمام منفی ہتھکنڈوں کے باوجود دونوں ملک اور ان کے عوام دوستی کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں اور  سی پیک اس کی ایک عملی مثال ہے ۔

سراج الحق نے کہاکہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر کئی عشروں سے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ خطے کے اہم ترین ملک کی حیثیت سے یہ مظلوم  کشمیری عوام چین سے موثر و مثبت کردار کی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں ۔پاکستان سے جانے والے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے اپنی گفتگو میں جماعت اسلامی پاکستان اور پاکستان عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

تازہ ترین