لندن (اے ایف پی) منی لانڈرنگ کے جرم میں بھارت کو مطلوب بھارتی تاجر وجے مالیا کو برطانوی پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم انہیں کچھ دیر بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ بھارت کی کالعدم کنگ فشر ایئر لائنز کے مالک اور سیاست دان وجے مالیا کو دوسری بار برطانوی پولیس نے منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔