برطانیہ میں پانچ ٹانگوں والی ننھی بھیڑ کی پیدائش ہو ئی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ، برطانوی کاؤنٹی یارکشائر میں پیدا ہونیوالی یہ ننھی بھیڑ کی صحت اور وزن مکمل طور پر نارمل ہے تاہم اس کے گردن کے نیچے ایک اضافی ٹانگ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
یوں تو جسمانی طور پر بھیڑ کا یہ بچہ نارمل ہے لیکن اس کی یہ اضافی ٹانگ اس کے کھانے پینے میں رکاوٹ کا سبب بن رہی تھی ۔

اس ننھی بھیڑ کی تفصیلات سن کر جانوروں سے محبت کرنیوالا برطانوی شخص فارم ہاؤس پہنچا اور اس ننھی بھیڑ کی مدد کا فیصلہ کیا۔
اس شخص نے جانوروں کے ڈاکٹر کو اس ننھی بھیڑ کا معائنہ کروایا جنہوں نے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد اس کی اضافی ٹانگ کو سرجری کے بعد الگ کر دیا،اور اب بھیڑ کا یہ ننھا بچہ نہ صرف صحتیاب ہے بلکہ اپنی ماں کے ساتھ کھیلتا کودتا دکھائی دے رہا ہے ۔