ملتان(سٹاف رپورٹر)ہیبی انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل بزنس اینڈ اکنامکس چا ئینہ کے تین رکنی وفد نے نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، وفدمیں انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ غوشینگ ڈنگ ، انچارج سٹوڈنٹس آفس لیو جیاچن اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلشن یان سامینگ شامل تھے جبکہ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد علی بھی وفد کے ہمراہ تھے ،وفد کےدورے کا مقصد ملتان میں چائنیز لینگویج اور چا ئینہ کے کلچر سنٹر کا قیام تھا ، اس سنٹر میں طلبا ء و طالبات چائنیز لینگویج امتحان پاس کر کے مختلف وظائف کیلئے اہل ہو سکیں گے، وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے ملاقات میں دونوں ممالک میں طلباء و طالبات اور فیکلٹی ایکسچینج پروگرام پر آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ جامعہ کے کسی بھی شعبہ سے 2طالب علم اور چائینز لینگویج سنٹر سے 10طالب علم چائنہ میں تعلیم جاری رکھ سکیں گے ، معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے وفود تعلیمی اور ثقافتی فروغ کیلئے باہمی دورے کریں گے،بعد ازاں وفدنے جامعہ کے دورے کے دوران جامعہ میں 2ماہ کا چائینز لینگویج کورس مکمل کرنے والے طلباء طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے،انہوں نے نئے چائینز لینگویج کے شارٹ کورس کا افتتاح بھی کیا، دریں اثنا شعبہ سوائل سائنس کے زیر اہتمام سوائل پروفائل آئی ڈینٹی فیکیشن اینڈ ڈسکرپشن کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ دی گئی، جس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔