• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کے عوام کو وہ حیثیت ملے گی جو پاکستانیوں کو حاصل ہے، خورشید شاہ

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے کے عوام کو وہ حیثیت ملے گی جو دیگر پاکستانیوں کو حاصل ہے۔ فاٹا اراکین پارلیمنٹ کے دھرنے میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹا کے عوام اور پار لیمنٹر ینز سے وعدہ ہے ان کو وہ حیثیت ملے گی جو باقی پاکستانیوں کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے وقت کی فاٹا کے بزرگوں اور جوانوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں ان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں۔

فاٹا کو ستر سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ہم فاٹا والوں کے ساتھ ہیں پیپلز پارٹی کو اس چیز کا احساس ہے ہم ہر دکھ درد اور جلسے جلوس میں فاٹا والوں کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین