کراچی (جنگ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار (ڈمیز) جمعہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں شرکت کریں گے۔ شو کے دوران دونوں مہمانوں نے سیاسی بڑھکیں لگائیں۔
مختلف سوالات کے جواب میں شیخ رشید (ڈمی) کا کہنا تھا کہ ”موکل ہار جائیں گے لیکن وکیلوں کی روزی بڑھے گی، دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی سگھائی کب تک چلے گی“ جبکہ فاروق ستار (ڈمی) کا کہنا تھا کہ ”ہمیں مشرف سے نہیں فنڈز سے محبت تھی، متحدہ، منگیتر اور محبت قومی موومنٹ کے امکانات روشن ہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان جتنی بڑی میز ہے اتنی زیادہ دوریاںہیں“۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔