ملتان(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان اور صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک 9 اکتوبر کو ملتان آئیں گے،شیڈول کے مطابق وہقائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ چونگی نمبر 6 بوسن روڈ ملتان میں" ابتدائے بچپن تعلیم" پروگرام کے تحت 5 ہزار سکولوں کی کامیاب تکمیل کے موقع پر تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن بھی شرکت کریں گی۔