کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کا گرفتار ملزم فرار کی کوشش میں مارا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ کے گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر عادل عرف خوف کی نشاندہی پر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا ۔
آپریشن کے دوران ملزم عادل فرارکی کوشش میں مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ۔
ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ ملزم عادل قتل کی 15 وارداتوں ، 4 گرینیڈ حملوں ، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے متعدد واقعات میں ملوث تھا۔
ادھرکورنگی کے علاقے گلگت کالونی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے بھائیوں سردار اور زاہد نے چھریوں کے وار سے زخمی جبکہ اس کے دو سال کے بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔