گوجرانوالا میں گھر میں مضر صحت چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق محلہ نظام پور میں گھر میں بنی مضر چائے پینے والے متاثرہ افراد میں 3 خواتین ، 2مرد اور ایک دو سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
ریسکیو حکام نے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے باہر ہے۔