چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ ملک اور وفاق کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، پارلیمان پر لازم ہے کہ آئین کے تحت کام کرتے ہوئے تمام اداروں کو اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھے ۔
دادو میں سابق وزیراعلیٰ سندھ پیر الہٰی بخش کی 42 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آئین کے مطابق ریاست کے تمام اداروں کا محور پارلیمان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان ریاست، وفاق اور جمہوری نظام کی شہہ رگ ہےاور پاکستان میں کسی نئی ریاست یا علاقے کو شامل کرناصرف پارلیمان کااختیارہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان وہ زنجیرہےجومشترکہ مفادات کونسل کےذریعےوفاق کومتحدرکھتی ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ امریکی صدرکی پالیسی کامؤثرجواب دینےمیں پارلیمان پیش پیش رہا، چاہے وہ یمن کابحران ہویاکلبھوشن کامعاملہ پارلیمان نے ہمیشہ نمایاں کرداراداکیا۔