راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے پنجاب ہائوس مری کی تزئین و آرائش کیلئےنو رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو دس دن میں اپنی سفارشات دے گی۔کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری عملدرآمدٹوسی ایم ہوں گے۔دیگر ارکان میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس،سی اینڈ ڈبلیو،سپیشل سیکرٹری ٹو سی ایم،چیف انجینئر نارتھ زون پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،پی ایس او عملدرآمد سی ایم او،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سی ایم او سیکرٹری ٹو کمیٹی ہوں گے۔کمیٹی کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخاب بھی کرے گی۔واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائوسز مری کی پہلے تنزئین و آرائش و بحالی کی جاچکی ہے۔تاکہ مستقبل میں ہونے والی کانفرنسز،بیرون ملک سے آنے والے سربراہان مملکت،اور اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ دیگر امور کیلئے ان ہائوسز کو استعمال میں لایا جاسکے۔