• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈگرلز ہاکی ٹائٹل کیلئے لاڑکانہ اور لاہور کی ٹیمیں آج مدمقابل

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں جاری پاکستان انٹر بورڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلے ایوب کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ 2017 کے چوتھے دن کےکھیل میں پہلےسیمی فائنل میچ میں لاہور بورڈ نے کراچی بورڈ کو پینلٹی شوٹ آئوٹ کے تحت 2-0 سے ہرادیا۔ لاہور کی طرف سے صائمہ نے 1 گول علیہ نے ایک گول کیا۔ دوسرا سیمی فائنل لاڑکانہ بورڈ اور ملتان بورڈ کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر ہوا لاڑکانہ بورڈ نے پینلٹی شوٹ آوٹ کے تحت ملتان کو 3-1 سے ہرا کر فائنل م جگہ بنا لی۔ لاڑکانہ کی طرف سے رخسار نے دو جب کی اسما نی ایک گول کیا۔ ملتان کی طرف سے کفشا نے ایک گول کیا۔ دونوں سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصیعبدالطیف شاہ آرگنائزنگ سیکریٹری پاکستان انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی ان کے ساتھ محمّد صابر ڈائریکٹر اسپورٹس مردان بورڈ، ارشاد مخدوم ڈائریکٹر اسپورٹس حیدرآباد اور نثار اللہ شیخ تھے۔ فائنل منگل 10 اکتوبر کو لاڑکانہ بورڈ اور لاہور بورڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی بورڈ اور ملتان بورڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ تمام مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کرکے کامیاب ٹیموں کو بھرپور داد دی۔
تازہ ترین