راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے خلاف(ن) لیگ کے کارکنوں نے نیب آفس راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔پیر کو مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے اپنے نعروں میں سابق صدر پرویز مشرف کا نشانہ بنایاجبکہ ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ مشرف کا نیب اور کالا قانون ان کو منظور نہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب ریفرنس پر احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے گزشتہ شب لندن سے اسلام آباد پہنچے جہاں نیب حکام نے گرفتار کرلیا ۔