لاہور (مانیٹرنگ سیل) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے آسمانی صحیفہ نہیں ہوتے، نواز شریف کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، احتساب عدالت میں جاری شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز احتساب نہیں انتقام ہے، لگتا ہے فیصلہ ہوچکا ہے اور کسی کو فیصلہ سنانے کی جلدی ہے۔عوام اپنا فیصلہ 2018 میں دیں گے۔عمران خان ملک میں انتشار اور بے حیائی کی سیاست لے کر آئے۔
فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میاں نواز شریف کو ملک میں معاشی دھماکہ کرنے، سی پیک لانے کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ادارے جب ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں تو ابہام پیدا ہوتا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 4 ہزار کلومیٹر سے عدالت میں پیش ہونے آئے تھے انکو گرفتار کر کے حوالات میں رکھ کر کس کو دکھایا گیا۔