• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں آواری بوتیک کا آغاز، روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے، بہرام ڈی آواری

ملتان(سٹاف رپورٹر)آواری ہوٹلز لمیٹڈ کے چیئرمین بہرام ڈی آواری نے کہا ہے کہ ملتان میں معیاری ہوٹلز کے قیام سے نا صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ بلکہ روزگار کے نئے مواقع جات پیدا ہونگے۔ آواری بوتیک کے آغاز کے بعد جلد آواری ایکسپریس بھی کام شروع کردے گا۔آوازی بوتیک میں لگژری کمروں میں معیاری کھانےکی فراہمی کے ساتھ ساتھ سروسز پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔

ان باتوں کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر جنرل منیجر ڈویلپمنٹ پیٹر فورستھ ،چیف ایگزیکٹو رومی انٹر پرائزز خواجہ جلال الدین رومی،ڈائریکٹر کمپنی خواجہ حسام الدین رومی ،عبدالرحمان ٹوانہ،سہیل اعوان اور نعمان بھی موجود تھے۔ چیئرمین بہرام ڈی آواری نے کہاکہ پاکستان کی ہوٹل انڈسٹری میں آواری ہوٹلز کا ایک خاص مقام ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ ملک کے بڑے شہروں کے بعد اب ملتان ،فیصل آباد ،لاہور میں نئے ہوٹل قائم کئے جا رہے ہیں جہاں لوگوں کو مناسب ریٹس پر معیاری سروسز فراہم کی جائیں گی۔ملتان میں آواری بوتیک کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے بعد جلد آواری ایکسپریس بھی کام شروع کردے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ آواری بوتیک کا معیار فورسٹار سے بھی زیادہ رکھا گیا ہے جبکہ آواری ایکسپریس فورسٹارہوٹل ہے جس میں 68کمرے بنائے گئے ہیں ۔ملتان میں ان ہوٹلز کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع جات پیدا ہونگے۔لوگوں کی سہولت کے لئے سپیشل ریٹس متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ درمیانہ طبقہ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکے۔بہرام ڈی آواری نے کہاکہ ہم معاشی طورپر مضبوط پاکستان کے خواہش مند ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی سرمایہ کاری ملک میں ہی کرتے ہیں ۔سی پیک کے آغاز سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی اور معاشی سرگرمیاں تیزہوجائیں گی ۔آواری بوتیک اور آروای ایکسپریس کے ڈائریکٹر خواجہ جلال الدین رومی نے کہاکہ عرصہ سے ملتان میں اچھے ہوٹل کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔آواری بوتیک اور اس کے بعد آواری ایکسپریس سے ان ضروریات کو کافی حد تک پورا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سے چارسالوں میں ملتان میں ترقی کا گراف بلند ہوا ہے اور ہوٹل انڈسٹری کے فروغ پانے سے روزگار کے نئے مواقع جات پیدا ہونگے ۔آواری بوتیک اور آواری ایکسپریس میں جاب کے حوالے سے مقامی لوگوں کواہمیت دی جارہی ہے اورسٹاف کو لاہور کراچی سے ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ہوٹلز کے معیار کو مزید بڑھائیں گے اور لوگوں کوبہترین سروسز فراہم کی جائیں گی ۔پاکستان میں سی پی ک کے آغاز سے نئی انڈسٹری لگے گی ۔اس حو الے سے ملتان کواس کی اہمیت کے حوالے شیئر بھی دیا جائے۔

تازہ ترین