اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں، قطر کا خط حاصل کرنے کے لیے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھا نے پڑے، اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔
قطر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو انقلاب کے راستے تک پہنچا دیا، انقلاب شہباز شریف کے گھر سے آئے گا۔شیخ رشید نے کہا قطر کا خط حاصل کرنے کے لیے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے قطر معاہدے کی کاپی عام کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کو 200 ارب کے معاہدے کا ٹیسٹ کیس دوں گا۔ انہوں نے کہا عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈار کی کرپشن کا ذکر ہوا۔