• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، حضرت شہبازقلندر کے مزار سے واپس آ نےوالی بس الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق،27 زخمی

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) حضرت شہباز قلندر کے مزار سے واپس آنے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور27 شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےمرنے والوں میں تین موٹرسائیکل سوار بھی شامل ہیں ،حادثہ موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے پیش آیا

۔تفصیلات کے مطابق منگل کی سہ پہر سہون شریف سے زیارت کے بعد گوٹھ حیدر بروہی آنے والےافراد سے بھری بس تین موٹر سائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں بس اور تین موٹرسائیکل سواروں سمیت چھ افراد موقعہ ہی ہلاک ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر ستائیس زائرین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی کے رضاکاروں نے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تین زخمیوں نے بعد میں دم توڑازخمیوں میں دو خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثنا رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے اس دردناک سانحے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متوفیوں کے ورثا سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین