کوئٹہ (نمائندہ جنگ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہونے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ان کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دیا ۔درخواست میں انہوں نے ماتحت عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے باوجود 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رہائی کی استدعا کی تھی۔