راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف کے مطابق 65ہزار 99امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 63ہزار 835امیدواران امتحان میں شامل ہوئے اور 22ہزار 252کامیاب ہوئے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 42اعشاریہ 69فیصد رہا۔ 36ہزار 548امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 1238امیدواران غیرحاضر رہے۔ مذکورہ امتحان میں 36ہزار 762طالبات جبکہ 28ہزار 337طلباء شامل امتحان ہوئے۔ مذکورہ امتحان میں حصہ لینے والوں میں 57ہزار 372ریگولر جبکہ 7727پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔