امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر اور سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی سے ملک میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 114ملین ایکڑ فٹ پانی جمع کرنے کی گنجائش تھی جو کم ہو کر 95 ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔
حکومت اسی طرح سوئی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان صحرا کا منظر پیش کر رہا ہو گا۔ حکومت نے آبی بحران پر قابو پانے اور بھارت سے اپنے حصے کا پانی حاصل کرنے کیلیے کچھ نہیں کیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہو جائے گی۔