گوجرانوالہ میں پولیس نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے اور گردونواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
سی پی او گوجرانوالہ اشفاق خان کی خصوصی ہداہت پر پولیس نے سیٹلائٹ ٹاؤن،پسرور روڈ، خواجہ گراؤنڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
دوران آپریشن 200 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کہ گئی۔
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اسپیشل ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسہ بھی جاری ہے۔
سی پی او اشفاق خان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسی طرح جاری رہے گا۔