کوئٹہ (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ٹو کے جج محمد دائود ناصر نے سابق صوبائی وزیر اخلہ نوابزادہ گزین مری کو قتل اور اقدام قتل کے ایک مقدمے میں سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا نوابزادہ گزین مری کو پولیس نے مقدمہ نمبر 84 / 20015 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے ان کی ریمانڈ کی استد عا کی جبکہ گزین میں کے وکیل ارباب محمد طاہر نے پولیس کی اس استد عا کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل دیئے ۔