اسلام آباد(صباح نیوز) قو می اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریاستی اداروں کا احترام کریں اور الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو جائیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نواز شریف کیلئے نیا پنڈورا بکس کھولا ہے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پتہ نہیں کیوں لوگ شو کر کے دکھاتے ہیں کہ ہم ہی سب کچھ ہیں، ہم اس بل کو ایک شخص کا بل سمجھتے ہیں، اس لیے مخالفت کی۔