• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں اسپیڈوبس سروس کا افتتاح، جو پشاور میں کچھ نہ کرسکے ہمارے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شہبازشریف

لاہور( نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ پشاور میں کچھ نہ کر سکے وہ پنجاب میں ہمارے فلاحی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے نچھاور کئے ہیں،پی ٹی آئی نے عدالتوں کا سہارا لے کراس عظیم الشان منصوبے میں رکاوٹیں پیدا کیں،عوام کی ترقی و خوشحالی جان سے عزیز ہےاور اس خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے،لاہور میں سال 2013ء کے اوائل میں میٹروبس کا منصوبہ مکمل ہوا تو پی ٹی آئی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے تھے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں سپیڈو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے جس سفر کا آغاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کیا ہے اس کا پہلے کبھی کسی نے سوچا تک نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں نئی یونیورسٹی میں تعلیم و تدریس کا کام جاری ہے۔ نشتر ہسپتال میں مریضوں کا بہت زیادہ رش ہونے کی بنا پر ملتان میں نشتر ہسپتال 2 بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔قرض خور اورسیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے ،غریب عوام کی بینکوں میں جمع کرائی گئی پونجی لوٹنے والے جن میں جنوبی پنجاب کے بعض لوگوں کے نام شامل ہیں ، میٹروبس منصوبے کی شدید مخالفت کررہے تھے۔

تازہ ترین