ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) نے کستورا جی شاد کو تعلیمی بورڈ ملتان کا نیا سیکرٹری مقرر کر دیا ہے، کستورا جی شاد اس سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے،واضح رہے کہ یہ سیٹ 5ماہ سے خالی تھی اور اس پر عارضی طور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لودھراں قاسم رضا خدمات سر انجام دے رہے تھے، دریں اثنا تعلیمی بورڈ ملتان کے نئے کنٹرولر ڈاکٹر ظفر اقبال آج عہدے کا چارج لیں گے،وہ اس سے قبل فیصل آباد میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ،یہ سیٹ بھی 5ماہ سے خالی تھی اورسبکدوش ہونے والے کنٹرولر حیدر گردیزی ہی عارضی طور پر اس عہدے پر کام کر رہے تھے۔