ملتان(سٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی فورم نے صوبہ سرائیکستان کیلئے شروع کئے جانے والے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں لانگ مارچ کا والہانہ استقبال کیا جائیگا اعلان سول سوسائٹی فورم کے صدر شاہد محمود انصاری اور چیئرمین عابدہ بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام خوش آئندہ ہے کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے 15اکتوبر سے کوٹ سبزل سے لانگ مارچ کا آغاز کیا جا رہا ہےاور 16اکتوبر کو پہلے مرحلہ میں یہ لانگ مارچ ملتان پہنچے گا جبکہ چوک نواں شہر پر احتجاج ہوگا۔