• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا وزیراعلیٰ کا کارنامہ ہے،احسان الدین

ملتان(سٹاف رپورٹر)حاجی احسان الدین قریشی نے فیڈربسوں کامعائنہ کرنےکے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا عظیم کارنامہ ہے ،جس سے ان کے جنوبی کے لئےترقیاتی ویژن کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قاری منیر اختر ، جمیل عباس ،چیئرمین زاہد بشیر ،وائس چیئرمین شیخ الطاف حسین، محمد حسین عباس موجودتھے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے بے شمارمنصوبے دیئے ہیں۔
تازہ ترین