• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو 8 دہا ئیوں میں آتشزدگی کا سب سے بڑاواقعہ قرار دیا جارہاجس میں 26 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیلیفورنیا کے محکمۂ جنگلات کے مطابق آگ سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ خوفناک آگ ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے۔چار روزگزر جانے کے بعدبھی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں 500 کے قریب افراد لاپتا ہیں جبکہ سینکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین